چرچ میں پناہ گزینوں کی موجودگی پر تنقید

نارویجن اخبار میرا وطن کے مطابق ہونے فوس چرچ میں ایک پناہ گزین خاندان کی موجودگی کی وجہ سے چرچ کے معمولات میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔چرچ انتظامیہ کے مطابق چرچ میں پناہ گزین خاندان کے مقدمہ کا فیصلہ اگر اس سال موسم گرماء تک ان کے حق میں نہ ہوا تو ان کے لیے یہاں پناہ گزین رہنا دشوار ہو جائے گا۔
عدالت نے چرچ سے جاری ہونے والے بیان پر تبصڑہ کرتے ہوئے پانے بیان میں کہا ہے کہ وہ چرچ سے اس خاندان کو بیدخل کیے جانے کے بارے میں متفق نہیں۔اس خاندان کو چرچ میں پناہ لیے ہوئے ایک طویل عرصہ گزر چکا ہے لہٰذا اب اس خااندان کی ضروریات کے پیش نظر انہیں مسلہء کا حل نکالنا ہو گا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں