جامعہ اسلامیہ میں سال دو ہزار انیس کے تدریسی اور اسلامی پروگرام
جامعہ اسلامیہ کی میٹنگ برائے سال دو ہزار انیس میں پروگراموں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔یہ میٹنگ جامعہ اسلامیہ ہولملیا میں منعقد کی گئی جس میں اراکین نے متعدد کلاسز کورسز اور پروگراموں کے انعقاد پر اتفاق رائے کیا۔ ان کلاسز میں قرآن اسکول کی کلاسز اور اردو زبان کی کلاسز شامل ہیں۔قرآن کلاسز میں قرآن ناظرہ اور سیرت نبوی کی تعلیم دی جائے گی۔یہ کلاسز ہرجمعہ ، ہفتہ اور اتوارکی شام پانچ بجے سے جامعہ اسلامیہ کے سینٹر میں ہوا کریں گی۔جبکہ اردو اسکول کی کلاسز ہفتہ کو دوپہر بارہ بجے سے دو بجے تک ہوا کریں گی۔ان کلاسز میں پانچ سے سولہ سال تک کی عمر کے بچے حصہ لے سکتے ہیں۔ہولملیا میں اردو اسکول انیس جنوری اتوار سے کھلیں گے جبکہ استوونر میں بارہ جنوری سے کھلیں گے۔
جامعہ کی سربراہ رابعہ بتول نے بتایا کہ ان کلاسز میں اردو کی اساتذہ بچوں کو اردو زبان سکھانے کے ساتھ ساتھ پاکستانی تہذیب سے بھی روشناس کرایا جاتا ہے۔ جبکہ نصاب میں علامہ اقبال کی نظمیں اور دیگر اہم شخصیات بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں سیرت کے پروگرام بھی کروائے جاتے ہیں اور سیدہ فاطمۃالزہرہ ٹرسٹ کے تحت بھی مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔جس میں پاکستان کے نادار لوگوں کی مدد اور قرض حسنہ کے ساتھ ساتھ مختلف کورسز بھی کروائے جاتے ہیں۔ان میں عمرہ کورسز، غسل، میت اور حج کورسز شامل ہیں۔
urdufalak news desk