نواز شریف کو حالات میں بہتری کیلئے تعویز دیے جانے کا انکشاف

نواز شریف کو حالات میں بہتری کیلئے تعویز دیے جانے کا انکشاف

نوازشریف سے والدہ ، مریم نواز اور لیگی رہنماﺅںکی ملاقات،حالات میں بہتری کیلئے تعویز دیئے گئے ، ایک نامعلوم شخص نے ایک خط بھی پہنچایا ۔

سماءنیوز کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے ان کی والدہ ، بیٹی مریم نواز اور دیگر لیگی رہنماﺅں نے ملاقات کی ، اس موقع پر لیگی رہنما زبیر گل نے میاں محمد نواز شریف کو تعویز دیئے اور کہا کہ یہ ایک بزرگ نے دیئے ہیں ، ان سے حالات میں بہتری آتی ہے ، آپ ان کو اپنے پاس رکھ لیں جس پر نواز شریف نے وہ تعویز جیب میں رکھ لئے ، اس کے علاوہ ایک نامعلوم شخص نے نواز شریف سے ملاقات میں ان کوایک خط دیا ۔

نواز شریف کی والدہ اوربیٹی مریم نواز نے بھی ان سے ملاقات کی ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مجھے کلثوم نواز کی یاد آتی ہے ، سہولیات کے حوالے سے ان کاکہناتھا کہ میرے سیل میں تو ٹی وی بھی نہیں ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں