چائلڈ ویلفیر کیس سے فرارہونے والی نارویجن عورت سویڈن سے گرفتار

سن دو ہزار اٹھارہ میں چائلڈویلفئیر کیس میں مطلوب ایک نارویجن عورت کو سویڈش پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔یہ گرفتاری گزشتہ رات ایک بجے کے قریب عمل میں آئی۔پولیس نے نارویجن عورت اسکی ساتھی اور اور اسکے دو بچوں سمیت اسے گرفتار کر لیا ہے۔گذشتہ شب رات کے نو بجے کے قریب پولیس کو مطلوبہ عورت گاڑی میں نظر آئی جسے ایک دوسری عورت ڈرائیو کر رہی تھی۔پولیس نے اسے روکنے کی کوشش کی مگر اس عورت نے گاڑی نہ روکی بلکہ پولیس آفیسر کے اوپر چڑھانے کی کوشش کرتے ہوئے قریبی جنگل میں ملززمہ اور بچوں سمیت روپوش ہو گئی۔ پولیس نے اپنے کتوں کی مدد سے مفرور عورت اور اس کے بچوں کو ڈھونڈ نکالا۔
جبکہ اس تلاش کے سلسلے میں ٹرین بھی ایک گھنٹہ لیٹ کر دی گئی۔سویڈش پولیس نے بچوں کو چائلڈ ویلفئیر ادارے کی تحویل میں دے دیا ہے۔جبکہ گاڑی ڈرائیو کرنے والی عورت پر پولیس آفیسر پہ گاڑی چڑہانے اور مفرور عورت کا ساتھ دینے کے جرم میں مقدمہ چلایا جائے گا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں