نارویجن اشتہاری کمپنیوں کی ترقی میں اضافہ

ایک محتاط سروے رپورٹ کے مطابق پچھلے برس نارویجن پیشہ ورانہ اداروں میں سب سے ذیادہ بزنس اشتہاری کمپنیوں نے کیا ہے ۔جبکہ اس مد میں سالانہ نو اعشاریہ ستتر ۷۷،۱ عرب نارویجن کراؤن کا بزنس کیا ہے ۔جو کہ پچھلے برس کے مقابلہ میں تین اعشاریہ زیادہ ہے۔
اس سلسلے میں سب سے ذیادہ اضافہ انٹر نیٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ وڈیوز اور لائیو وڈیوز کے ذریعے اشتہاری کمپنیوں نے ذیادہ فائدہ اٹھایا۔جبکہ اشتہارات کی ترسیل میں سوشل میڈیا بھی پیش پیش رہا۔
اس کے ساتھ ساتھ پریس اور ٹی وی چینلز پر اشتہارات کی تعداد میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔لارشن کا کہنا ہے کہ اس وقت ٹی وی چینلز پہلے کی طرح اشتہارات اکٹھے کرنے میں ناکام رہا ہے جبکہ ٹی وی چینلز کے ناظرین کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔گو کہ ٹی وی چینلز آج بھی ایک پر کشش ذریعہء ابلاغ ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں