چار ہزار نو سو ملازمتوں سے برطرفی کے نوٹس

ماہ اکتوبر میں محکمہء روزگار کو چار ہزار نو سو ملازمتوں کی برطرفی کے نوسز موصول ہوئے۔ان میں سے چالیس فیصد نوٹسز کا تعلق صوبہ روگے لینڈRogaland سے تھا۔محکمہے روزگار کی سربراہ سگرون Sigrun V229geng کے مطابق اسکی بڑی وجہ تیل کی صنعت میں ہونے والی ہڑتالیں اور اس شعبہ میں ہونے والے کاموں میں کمی ہے۔
جبکہ توقع ہے کہ اس برس ملازمتوں کی برطرفی کے نوٹسز میں کمی آئے گی۔جو کمپنیاں دس سے ذائد ملازموں کو برطرف کرتی ہیں ان کے لیے لازمی ہے کہ وہ ادارہء بیروزگاری کو اطلاع دے تاکہ ادارہ انکے لیے متبادل بیروزگاری الاؤنس جاری کر سکے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں