نارو وال میں علماء کونسل کا انتخابی اجلاس
نارووال( ) پاکستان مشائخ وعلماء کونسل کا ایک انتخابی اجلاس گزشتہ روز زیر صدارت مرکزی چیئرمین پیر سید سیف اللہ خالد گیلا نی و زیر نگرانی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات ملک مظہر حسین اعوان مرکزی سیکریٹریٹ کوٹلی پلاٹ شریف میں منعقد ہوا جس میں ضلع نارووال کے انتخابات عمل میں لائے گئے اور متفقہ رائے سے پیر سید علی حسن شاہ گیلانی سجادہ نشین جندھڑ شریف کو چیئرمین جبکہ علامہ قاری محمدلطیف نقشبندی آف پنڈی بوہڑی کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا ،دیگر عہدیداران میں علامہ ریاض الحسن قادری سینئر وائس چیئرمین نارووال ،قاری داکٹر قمر الزمان قادری سیکرٹری اطلاعات و نشریات نارووال ،علامہ اللہ دتہ سجن سائیں سرکار الحسینی سیکرٹری مالیات نارووال ،سید ناظم حسین گردیزی چیئرمین ظفروال ،قاری محمد نصیر احمد جماعتی چیئرمین شکرگڑھ ،قاری طاہر محمود مستانہ جنرل سیکرٹری شکرگڑھ ،قاری مقصود احمد سینئروائس چیئرمین شکرگڑھ،قاری محمد رفیق نقشبندی وائس چیئرمین شکرگڑھ ،خالد پرویز قادری چیئرمین نارووال سٹی ،ابو طلحہ شہزاد احمد نقشبندی سینئر وائس چیئرمین سٹی جبکہ محمد عمران نقیبی سیکرٹری انفارمیشن نارووال سٹی شامل ہیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین پیر سید سیف اللہ خالد گیلانی نے کہا کہ اسلام دین امن ہے جو ہمیں اخوت و محبت اور احترام انسانیت کا درس دیتا ہے ۔عشق رسولﷺ ہی وہ شمع ہے کہ جسے روشن کرکے معاشرے میں پائے جانے والے اندھیروں پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ محبت رسولﷺ ہمارے ایمان کی اساس اور دین کی حقیقی روح ہے جسے اجاگر کرنا وقت کی ہم ترین ضرورت ہے کیونکہ عشق مصطفیﷺ ہی وہ واحد ذریعہ ہے کہ جس سے اجڑی ہوئی دنیا آباد ہوتی ہے اور ایمان کو تقویت و تازگی ملتی ہے ۔ پیر سید سیف اللہ خالد گیلانی نے نومنتخب عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد و یگانگت کے جذبات کو فروغ دیں،موجودہ وقت کا تقاضا ہے کہ اولیاء اللہ کی تعلیمات کو عام کیا جائے اور نوجوان نسل کے قلوب و اذہان میں دین کی حقیقی تڑپ و لگن کو پیدا کیا جائے ۔
جاری کردہ : ملک مظہر حسین اعوان
مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات ،پاکستان مشائخ وعلماء کونسل 03016300051