سترہ سالہ لڑکے کو دس لڑکوں نے آدھی رات کو لوٹ لیا

جمعہ کی رات لیلے استروم Lille Stromm جانے والی ایک ٹرین میں رات کے ایک بج کر بیس منٹ پر مقامی پولیس اسٹیشن میں پولیس کو ایک فون کال موصول ہوئی۔یہ فون کال ایک سترہ سالہ لڑکے نے کی تھی جس نے اطلاع دی کہ اسے اب سے آدھ گھنٹے پہلے دس لڑکوں نے مل کرچاقو کی نوک پر لوٹ لیا گیا۔لٹیروں کی عمریں اٹھارہ برس کے قریب تھیں۔تفصیلات کے مطابق آپریشن لیڈر Tor J248kling تھور کا کہنا ہے کہ لٹیروں نے چاقو کی نوک سترہ سالہ لڑکے کی ران کے قریب رکھ کر اس سے اسکی جیکٹ اتارنے کا مطالبہ کیا۔
تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں