لاہور ؍ گجرات ؍ اسلام آباد: (پریس ریلیز 26فروری 2019ء )پوری قوم دفاع وطن کیلئے متحد اور تیار ہے۔ جارحیت کی گئی تو پاکستانی قوم بہادری کے نئے ریکارڈ قائم کریگی۔ قیام پاکستان کی طرح تحفظ پاکستان کیلئے بھی روحانی قوتیں شامل حال رہیں گی۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز روحانی رہنماء اور ذیب سجادہ نیک آباد شریف پیر عثمان افضل قادری نے ’’حالیہ پاک بھارت کشیدگی‘‘ کے حوالہ سے میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے پاکستان صبح قیامت تک قائم ودائم رہے گا اور دشمن اپنے ناپاک عزائم میں ناکام ہوگا۔ اور اگر اٹیک کیا گیا تو پاکستان کی بہترین حکمت عملی مخالفوں کیلئے بڑا سرپرائز ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا اپنی اصلاح کرے اور ثبوتوں کے بغیر پاکستان کو مورد الزام مت ٹھہرائے۔
جاری کردہ شعبہ نشرواشاعت