ترکی نے ایک بار پھر پاکستان کا سچا دوست ہونے کا ثبوت دے دیا، عالمی برادری سے ایسا مطالبہ کردیا کہ آپ کوبھی خوشی ہوگی

ترکی نے ایک بار پھر پاکستان کا سچا دوست ہونے کا ثبوت دے دیا، عالمی برادری سے ایسا مطالبہ کردیا کہ آپ کوبھی خوشی ہوگی

ترک وزیر خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

ترک وزیر خارجہ میولو ت چاوش اولو نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاک بھارت کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے۔ مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کے مطابق فوری حل نکالا جائے ، ترکی اس عمل میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

ترک وزیر خارجہ نے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کی کشیدگی سے افغانستان میں مفاہمتی عمل بھی متاثر ہو گا،پاک بھارت کشیدگی خطے کے دوسرے ملکوں کو بھی متاثر کرسکتی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب سے ٹیلیفیونک رابطہ بھی کیا تھا جس میں پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ترکی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں