گذشتہ بدھ کی رات ایک بجے کے بعد ہولملیا کے علاقے میں پہلے دو گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔عینی شاہدوں کے مطابق انہوں نے جائے وقوعہ سے دو لوگوں کو تیل کی کین لے کر بھاگتے ہوئے دیکھا تھا۔یہ کاریں ہولملیا کے علاقے میں دو مختلف مقامات پر جلائی گئی ہیں۔پولیس آپریشن مینیجر Gjermund Stokkli جیرموند نے خ بر رساں س ایجنسی سے گفگتگو کے دواران خیال ظاہر کیا کہ یہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق آگ بجھانے والا عملہ فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ گیا لیکن اس وقت تک آگ نے چار گاڑیوں کو لپیٹ میں لے لیا۔جن میں سے دو مکمل طور پر جل گئیں۔
NTB/UFN