وہ ایک کام جو آپ کو دوران پرواز کبھی بھی نہیں کرنا چاہیے، پائلٹ نے خبردار کردیا

وہ ایک کام جو آپ کو دوران پرواز کبھی بھی نہیں کرنا چاہیے، پائلٹ نے خبردار کردیا

بعض لوگوں کے لیے فضائی سفر ایک تلخ تجربہ ہو سکتا ہے اور جہاز کو لگنے والے جھٹکے اور ہچکولے انہیں بے سکون کر سکتے ہیں۔ تاہم اب ایک پائلٹ نے ایک ایسے کام سے مسافروں کو منع کر دیا ہے جو ایسی ہی کسی مشکل صورتحال میں فضائی سفر سے نروس مسافر کریں تو جہاز میں ہنگامے کا باعث بن سکتے ہیں۔ دی مرر کے مطابق پیٹرک سمتھ نامی اس پائلٹ کا کہنا ہے کہ ’جب جہاز کو ایئرپاکٹ میں جھٹکے لگ رہے ہوں یا کسی اور طرح کی ہنگامی صورتحال ہو تو عملہ مسافروں کو اصل صورتحال سے بے خبر رکھتا ہے۔ ایسے میں کچھ مسافر ایئرہوسٹسز کے چہرے کے تاثرات کو بغور دیکھتے ہیں اور ان سے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ کیا سوچ رہی ہیں اور اس وقت جہاز کے ساتھ کیا غلط ہو رہا ہے۔

پیٹرک سمتھ کا کہنا تھا کہ ”مسافروں کا اس طرح ایئرہوسٹسز کے چہرے کو انتہائی غور سے دیکھنا وہ کام ہے جو مسافروں کو دوران پرواز کبھی نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ اسے سے وہ صورتحال کے متعلق کچھ بھی غلط تاثر لے سکتے ہیں اور خود زیادہ بے آرام ہو سکتے ہیں اور بعض صورتحال میں ساتھی مسافروں کے لیے بھی ذہنی اذیت کا باعث بن سکتے ہیں۔جو مسافر فضائی سفر کے حوالے سے نروس ہوں وہ اپنے ذہن میں ہی کسی بڑے حادثے کا خیال لیے بیٹھے ہوتے ہیں۔ اگر وہ ایئرہوسٹسز کے چہروں سے صورتحال کا اندازہ لگانے کی کوشش کریں تو زیادہ تر کیسز میں ایسا ہوتا ہے کہ وہ غلط اندازہ لگا کر اٹھ کھڑے ہوتے ہیں اور شور شرابا کرنے لگتے ہیں اور ان کا یہ عمل خود ان کے بس میں بھی نہیں رہتا۔“

اپنا تبصرہ لکھیں