حکومت نے ” پاکستان پوسٹ “ کے حوالے سے وہ اعلان کر دیا جس کاکوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا ، تبدیلی آ گئی

حکومت نے ” پاکستان پوسٹ “ کے حوالے سے وہ اعلان کر دیا جس کاکوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا ، تبدیلی آ گئی

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ پاکستان پوسٹ کی سات ممالک میں آزمائشی سروس کامیاب رہی ، پاکستان کی خدمات کا دائرہ پوری دنیا تک وسیع کرنے جارہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق مراد سعید کا کہناتھا کہ پاکستان پوسٹ کل سے پوری دنیا کیلئے ای ایم ایس پلس سروس کا آغاز کرے گا ، محض 72 گھنٹوں کے کم وقت میں امریکہ ، کینیڈا اور آسٹرییلا میں سامان کی ترسیل کی جائے گی۔ ان کا کہناتھا کہ 72 گھنٹوں میں سعودی عرب ، یو اے ای ، برطانیہ اور جاپان سمیت 55 ممالک میں سامان کی ترسیل کی جائے گی اور ترسیل کے اخراجات دیگر کمپنیوں سے کم وصول کیے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ سروس ہماری برآمدات ، ای کامرس اور آن لائن بزنس کی آفزائش ہو گی ، نادرا کے ساتھ مل کر پاکستان پوسٹ فرنچائز سروسز پیر کے روز سے فعال ہو جائیں گی ، چند ماہ کی قلیل مدت میں فرنچائز کی تعداد پندرہ ہزار سے تجاوز کرنے کے امکانات ہیں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں