خیبر پور ناتھن شاہ کے نواحی گاؤں عیسیٰ خان تھیبومیں بجلی کے تار گرنے سے 20 سے زائد گھر خاکستر ہوگئے۔
ضلع دادو کی تحصیل خیر پور ناتھن شاہ کے نواحی گاﺅں عیسیٰ خان تھیبومیں بجلی کے تار آ بادی پر گرنے سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 20 سے زائد گھر راکھ کا ڈھیر بن گئے اور گھروں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کاسامان خاکستر ہوگیا۔ گھروں میں آگ لگنے کے باعث تین لوگ جھلس گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔