ریڈ کراس اور نارویجن امدادی تنظیم نے ایسٹر کی چھٹیوں میں خوشگوار موسم کی اطلاع دی ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ ایسٹر کی چھٹیوں میں پہاڑوں پر برف اور ٹھنڈ بھی سورج کے ساتھ ہو گی۔اس لیے اس بات کا قوی امکان ہے کہ بہت سے سیاحوں کو سورج کی کشش پہاڑوں کی جانب لے جائے گی۔اس لیے سیاحوں کو چاہی ے کہ سورج کی حدت سے بچنے کے لیے اپنا سامان خصوصی طور پر پیک کریں۔جس میں سن کریم پیک کرنا نہ بھولیں۔
اس کے ساتھ ساتھ دیگر حفاظتی اقدامات کرنا نہ بھولیں۔سیاحوں کو اس بات کا خاص خیال رکھنا ہو گا کہ کہاں برف پگھلنے کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کا ذیادہ امکان ہے۔اس سال گیارہ افراد برف پگھلنے کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔جو کہ پچھلے تین برسوں کے دوران ہونے والے حادثات میں سے سب سے بڑی تعداد ہے ان میں سے بیشتر حادثات شمالی نارویجن پہاڑوں میں پیش آئے۔ابھی تک برف پگھلنے کی وجہ سے خطرناک صورتحال کا خطرہ موجود ہے۔
اس ویک اینڈ پر شمالی جن شمالی علاقوں میں یہ خطرات موجود ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں۔
تھرومسو،شمالی تھرومسو اور لنگن میں یہ خطرہ ذیادہ ہے۔ جبکہ ان علاقوں میں برف پگھلنے کی وجہ سے کم خطرہ ہے۔
Jotunheimen, Svartisen, Salten, Ofoten, Lofoten ,Vester229len, gjelder Indre Troms, S248r-Troms Vestfinnmark Nordenski246ld Land
Svalbard. جو کہ سوالبارڈ کے سرحدی علاقے میں واقع ہے۔
نارویجن فلاحی تنظیم کی سربراہ کے مطابق بد قسمتی سے برف پگھلنے کی وجہ سے بہت حادثات ہوئے ہیں۔اب ہم توقع کرتے ہیں کہ اس مرتبہ ایسٹر کی چھٹیوں میں کم حادثات رونماء ہوں گے۔تاہم ہماری تنظیم ان چھٹیوں میں کسی بھی حادثہ کی صورت میں مدد کے لیے تیار ہے۔
اس سلسلے میں ریڈ کراس کے ایک ہزار دو سو اراکین ایسٹر کی چھٹیوں میں ایک سو پچاس امدادی کیمپوں میں موجود ہوں گے۔اس کے علاوہ کئی فری لانس مدد کرنے والے بھی مختلف کیمپوں میں موجود ہوں گے۔
جنوبی ناروے میں ابھی تک بلندی پر برف کے ڈھیر ہیں جہاں سیزن کی آخری اسکیٹنگ سے لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے۔جبکہ سورج کی تیز شعاعوں کی وجہ سے جلد جھلسنے کا بھی امکان ہے اور جنگلوں میں آگ بھڑک اٹھنے کا خطرہ بھی موجود ہے تاہم فلاحی تنظیم کی سربراہ لیو کیومین Live Kummen کے مطابق ایسٹر کی چھٹیوں میں پہاڑوں کی جانب بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد کا امکان ہے۔
NTB/UFN