اوسلو اور دوسرے شہروں میں ایسٹر کے مقررہ اوقات کی خلاف ورزی

اوسلو میں متعدد اشیائے خوردو نوش کی دوکانیں ایسٹر کی چھٹیوں میں مقرر کردہ اوقات سے دو گھنٹے ذائد کھلی رہیں۔ان دوکانوں میں معروف فوڈ چین شاپس ریما تھوزند اور کوپ شامل ہیں۔ان دوکونوں نے چھٹیوں کے مقر رکردہ اوقات کے قانون کو توڑتے ہوئے دوکانیں دو گھنٹہ ذائد کھلی رکھیں۔حکومتی اعلان کے مطابق ایسٹر کی چھٹیوں کے آخری دن دوکانوں کو شام چار بجے تک بند ہو جانا چاہیے تھا لیکن ان دوکانوں نے قانون کو توڑتے ہوئے دوکانیں شام چھ بجے تک کھلی رکھیں۔
مقامی ڈائیریکٹر مائے برت May Britt 216stbye نے ٹی وی چینل این آر کے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات باعث افسوس ہے کہ اوقات کار کے قانون کو غلط سمجھا گیا اور اسکی خلاف ورزی کی گئی۔ہم اس قانون کو درست طریقے سے لاگو نہ کرنے کے لیے معذرت خواہ ہیں۔
جبکہ مقامی اخبار وی جی کے مطابق کوپ کے دوکانداروں نے اپنی ویب سائٹ پہ یہ لکھا تھا کہ وہ دوکانیں چھ بجے تک کھلی رکھیں گے۔
کوپ شاپ کے کمیونیکیشن ڈائیریکٹر Bj248rn Takle Friis بیورن تھاکلے نے ایک اندرونی پیغام میں کہا کہ ایسٹر کی چھٹیوں کے آغاز میں دوکانیں چار بجے بند کرنا تھیں۔
فرس نے بتایا کہ کچھ تاجروں کو پر اسرار طور پر درست وقت کا پیغام نہ مل سکا۔
جبکہ دیکھنے میں آیا ہے کہ ساس برگ اور راکستاد میں بھی ریما تھوزند اتوار کے روز کھلی تھی جس کی اجازت نہیں ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں