اوسلو میں گرن لاند پولیس اسٹیشن نے پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے آفس کے اوقات کار میں اضافہ کر دیا ہے۔ہائی سیزن شروع ہونے سے پہلے ہی مارچ میں پاسپورٹ آفس میں رش کی وجہ سے اوقات کار بڑھا دیے گئے تھے۔جبکہ مارچ میں پانچ سو پاسپورٹوں کا اجراء ہفتہ کے روز کیا گیا تھا۔یہ پاسپورٹ ایک گھنٹ ے کے اندر اندر جاری کیے گئے تھے۔
انتیس اپریل سے پاسپورٹ آفس ہفتے کے چار روز تک شام ساڑھے پانچ بجے تک کھلا رہے گا۔جبکہ ہفتہ کے روز بھی آفس کھلے گا۔شام دیر تک آفس مستقل طور پر کھلا رہے گا جبکہ ہفتے کے روز صرف ماہ جون تک آفس کھلے گا۔
`NTB/UFN