ایس اے ایس نارویجن ہوائی کمپنی میں دوران ہڑتال بچوں کے تنہا سفر کرنے پر پابندی

جمعہ کے روز سے ایسے تمام کم سن مسافروں کو ائیرپورٹ سے واپس بھیج دیا گیا جن کی ایس اے اسی نارویجن فضائی کمپنی میں ٹرپس کی بکنگ تھی۔نارویجن فضائی کمپنی کے انفارمیشن ؤفیسر کنوت Knut Morten Johansen مورٹن نے روزنامہ برگن تھیدن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ دوران ہڑتال پانچ برس سے ذیادہ عمر کے بچوں کو تنہا سفر سے روک دیا گیا۔ان کے سفر کی بکنگ ہڑتال سے پہلے ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہڑتال کے دوران تنہا سفر کرنے والے کم عمر بچوں کے سفر کی بکنگ نہیں کی جائے گی۔ان کے والدین اس سلسلے میں کسی دوسری فضائی کمپنی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
ایس اے ایس کے مطابق پانچ سال سے لے کر سولہ برس کے آٹھ سو کے لگ بھگ مسافر بچے تنہا اس ائیر لائن کے ذریعے ہر ویک اینڈ پر سفر کرتے ہیں۔
سوموار اور منگلکے روز ائیر لائن کی فلائٹس نمبر 1,213 SAS کی پروازیں کینسل کر دی گئی تھیں تاہم کمپنی کی کئی پروازیں معمول کے مطابق پرواز کر رہی ہیں لیکن وہ بھی تنہا سفر کرنے والے بچوں کو جہاز میں نہیں بٹھائیں گی۔
موجودہ ہڑتال سے شمالی ممالک کے ایک لاکھ دس ہزار کے لگ بھگ مسافر متاثر ہوئے ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں