مذاق میں اسکول پہ فائرنگ کرنے کی دھمکی دینے والا طالبعلم گرفتار

پولیسس نے اوسٹروئی سیکنڈری اسکول میں مذاقاً اسکول میں فائرنگ کی دھمکی دینے والے طالبعلم کو جمعہ کے روز گرفتارکر لیا۔ طالبعلم نے حراست میں بتایا کہ اس نے محض اپنے دوست سے اسنیپ چیٹ پر ملنے والی تصویر اسکلو کو بھیجی تھی۔تصویر میں ایک شخص اسکول پر فائرنگ کر رہا تھا۔جبکہ حْیقت سے اسکا کوئی تعلق نہیں تھا۔پولیس نے تفتیش کے بعد طالبعلم کو رہا کر دیا جبکہ اسکی گرفتاری کی اطلاع اسکول کو بھی دی گئی۔پولیس آپریشن آفیسر نے کہا کہ اس قسم کے سنگین مذاق کی ہر گز اجازت نہیں دی جا سکتی۔گو کہ یہ دھمکی کسی سوچ کے بغیر دی گئی تھی تاہم پولیس نے اس طالبعلم اور اسکے ساتھی پہ نظر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں