موٹر وے پر دس سالہ بچے کی ڈرائیونگ

بدھ کے روز صبح دس بجے کے قریب اوسلو میں ہائی وے پر بیرم کے علاقے Høvik in Bærum میں ایک کار ٹریفک کے اصولوں کو توڑتی ہوئی جا رہی تھی۔جس پر ایک قریبی کار نے دیکھا کہ اسٹیرنگ کے پیچھے ایک دس سالہ بچہ بیٹھا ہواا ہے۔یہ دیکھ کر انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔یہ پتہ نہیں چل سکا کہ یہ سفر کہاں سے شروع ہوا تھا مگر اس کار کو پہلی مرتبہ اوسلو کے علاقے ہیلسفیر میں دیکھا گیا۔پولیس نے فوری طور پر موقعہ پہ پہنچ کر بچہ اور گاڑی قبضہ میں لے لی۔
پولیس آپریشن مینیجر کا کہنا ہے کہ انہوں نے بغیر سائرن چلائے بہت احتیاط سے گاڑی کا پیچھا کیا تاکہ وہ کسی بڑے حادثہ کا باعث نہ بنے تاہم بچہ گاڑی کو نامناسب رفتار کے ساتھ ایک ٹرک کے آگے چلا رہا تھا جس کی وجہ سے ٹرک سے ٹکر ہوتے ہوتے رہ گئی۔پولیس تفتیش میں مصروف ہے کہ یہ کار کس کی ہے اور بچہ کس طرح کار چلا کر سڑک پر لے آیا۔کار کو پولیس نے جبکہ بچہ کو بچوں کی دیکھ بھال کے ادارے بارنے ورن نے تحویل میں لے لیا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں