امریکا میں ری پبلک ایئرویز کے ایک طیارے میں سوار لڑکی نے ہوائی اڈے پر لینڈنگ سے قبل جہاز کا دروازہ کھول کر خود کشی کی کوشش کی تاہم لڑکی کو بچالیا گیا۔
امریکی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ نیویارک کے لاگوارڈیا ہوائی اڈے پر پیش آیا جب ڈلٹا سے آنےوالی پرواز میں سوار ایک لڑکی نے جہاز کا گیٹ کھول کر چھلانگ لگانے کی کوشش کی۔شمالی کیرولینا کے رالی ڈور ھام بین الاقوامی ہوائی اڈے سے نیویارک آنے والی پرواز میں سوار ایک لڑکی نے خود کشی کی کوشش کی مگر اس کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔طیارے میں سوار ایک مسافر خاتون اسٹاییسی ھربٹ نے بتایاکہ ایک لڑکی جس کی عمر 20 سال کے قریب تھی جہاز کی لینڈنگ کے دوران دروازہ کھول کر کودنے کی کوشش کررہی تھی جب کہ اس کا والد اسے دروازے سے دور ہٹا رہاتھا۔اس نے بتایا کہ لڑکی چلا چلا کر اپنا سر ٹکرا رہی تھی اور کہہ رہی تھی وہ زندہ نہیں رہنا چاہتی۔ بعد ازاں لڑکی کو طیارے سے اترنے کے بعد باہر کھڑے روتے دیکھا گیا۔
خاتون مسافر نے بتایا کہ طیارے کی لینڈنگ کے بعد پولیس نے تمام مسافروں کو ہوائی اڈے سے باہر نکلنے سے روک دیا اور وقوعہ کے بارے میں ان کے بیانات نوٹ کیے۔ ایک دوسرے مسافر نے ٹویٹ کی کہ خود کشی کی کوشش کرنے والی لڑکی ڈیپریشن کا شکار لگ رہی تھی۔