رپورٹ فوزیہ وحید
اوسلو کے شہر میں کئی مقامات پر چااند رات منانے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔جہاں خواتین اور بچیے عید کی آمد کی خوشی میں رنگ برنگی چوڑیوں اور مہندی کے ساتھ ساتھ شاپنگ سے لطف اندوز ہوں گے۔اس سلسلے میں قابل ذکر علاقے فیورست Furuset اور مورٹنسرود Mortensrud
ہیں۔فیورست میں اردو اسکول میں ایک شاندار چاند رات کا اہتمام کیا جائے گا۔
چاند رات کی یہ تقریب اردو اسکول گریڈ دالن (Grand dalen 29 B) انتیس بی میں ہو گی۔اردو اسکول میں انٹر کلچرل وومن گروپ کی ممبر خواتین بھی اسٹال لگائیں گی۔وومن گروپ کی خواتین یہاں کھانے کی ڈشز کے اسٹال کا اہتمام کریں گی۔
یہ پروگرام شام چھ بجے تا شام گیارہ بجے تک جاری رہے گا۔