مشیر تجار ت عبد الرزاق داﺅ نے کہاہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤکیلئے الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرائی جارہی ہیں۔
مشیر تجارت نے کہاہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے بچاوکیلئے الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرائی جارہی ہیں،الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی پر وزارت موسمیاتی تبدیلی سے تجاویز مانگی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے دنیا بھر کوخطرات لاحق ہیں، حکومت ملک کو آلودگی سے بچانے کیلئے کردار ادا کرے گی ، الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی تمام سٹیک ہولڈرز سے مل کر بنائیں گے ۔