اوسلو میں تنخواہوں اور پینشن کے مسلہء پر کی جانے والی ہڑتال وزیر صحت کی مداخلت سے جبراً معطل کر دی
گئی ہے۔وزیر صحت انیکن ہاؤگلی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایسا مریضوں کی جانیں بچانے کے لیے کیا ہے خاص طورسے وہ کینسر کے مریض جو زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
یہ ہڑتال انتیس جون سے شروع کی گئی تھی جس میں چھ صحت کے ادارے متاثر ہوئے ہیں۔ہڑتالی اراکین کا موقف یہ تھا کہ پینشن کی مد میں دی جانے والی رقم ان کے معاوضے کے پہلے کرونے سے گنی جائے مگر پنشن کی رقم بیس فیصد کام کے بعد دی جاتی ہے اس طرح پارٹ ٹائم کام کرنے والے ملازمین بہت ذیادہ متاثر ہوتے ہیں۔
ہڑتال کی منتظم یونین کی صدر میٹا نورد Mette Nord کا کہنا ہے کہ ہمیں حکومت کے اس اقدام سے سخت مایوسی ہوئی کیونکہ اس طرھ حکومت نے ملازمین سے احتجاج کرنے کا حق چھین لیا ہے۔
NTB/UFN