نارویجن حکومت کی س چھوٹی صنعتوں کے ساتھ مذاکرات

منگل کے دن سے چار مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈر لیلے اسٹروم (Lille Strom) میں سمال بزنس لائف کے تحت مختلف کمپنیوں کا دورہ کریں گے۔یہ وفد کل پچاس کمپنیوں کا دورہ کرے گا۔
ناروے میں موجود سمال اور میڈئم بزنس کمپنیوں میں ایک بی ورائٹی موجود ہے اگر ان اداروں کو فروغ دینا ہے تو اس کے لیے حکموتی اور وزارتی سطح پر اقدامات کرنا ہوں گے۔یہ بیان نارویجن وزیر اعظم ارنا سولبرگ نے دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسی مقصد کے تحت میں نے وزارت صنعت وحرفت سے کہاہے کہ وہ ملک میں موجود چھوٹی اور درمیاننے درجے کی صنعتوں کے معانے کو اہمیت دیں۔اکثر چھوٹی صنعتوں میں پچاس کے لگ بھگ ملازمین ہیں جبکہ پچانوے فیصد کمپنیوں کے پاس پچاس سے کم ملازمین ہیں۔ہمارا مقصد چھوٹی اور درمیانے سائز کی صنعتوں کو شروع کرنے چلانے ور ترقی کرنے میں مدد دینا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں