رپورٹ(بیورو چیف جدہ)
۔تقریب کا انعقاد عزیزیہ کے نجی ہوٹل میں ہوا۔نیچے والا ہال فل ہوا تو شرکاء اوپر بڑے ہال میں منتقل ہو گئے۔شرکاء کی پرتکلف ڈنر سے تواضح کی گئی۔عربوں کے لئے ماکولات بدون فلفل تھے
۔پاکستانی کمیونٹی کے نامور لوگ بھی شریک محفل تھے
۔تقریب میں معروف سعودی میڈیا پرسن سمیرہ عزیز اور ان کے مدیر علاقات عامہ حسان شوربجی کی شرکت خاص تھی
۱۔سعودی عرب کے نامور دانشور اور مدتوں امریکہ میں مقیم سفارت کار جنرل (ر)انور ال عشقی مہمان خصوصی تھے،عربی میں خطاب میں جب انجینئر افتخار چودھری نے ضیاء شاہد کی کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لئے دس لاکھ شہید اور پچپن ہزار بیٹیاں کنووں میں چھلانگ لگا گئیں تو محفل افسردہ ہو گئی۔
۲۔دوسرے مہمان خاص جنرل جہنی اور جنرل حارثی،سابق سفارت کار فیصل غزاوی،سید غبرائعزت اسمعیل،حبیب العلاوی ابراہیم البلوشی،زاہر سکندر،عبدالغفور،احمد عطاء اللہ صدیقی شامل تھے
۔پاکستانی شاعر نعیم بازید پوری نے بھی ارض حرمین میں آخری مشاعرے میں شرکت کی اور اگلے روز پاکستان
واپس چلے گئے
۔ایسی تقریب گزشتہ چوبیس سالوں میں نہ پہلے دیکھی اور نہ ہی ہو گی۔چودھری محمد اکرم گجر،قاری محمد آصف
۔تقریب کی کامیابی کا سہرہ انجینئر افتخار چودھری کے سر جاتا ہے جنہوں نے میزبانی کے فرائض عربی زبان میں ادا کئے۔دوران نظامت انہوں نے سعودی عرب کی طویل زندگی کے چٹکلے سنا کر محفل کو زعفران زار بنا دیا۔دنیا سے چلے جانے والون کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا مہندس رحمت خان کے لئے خصوصی دعائے مغفرت کرائی گئی۔انجینئر عزیز،انجینئر عبدالرفیع،سلیم معینی،ارشد خان، قاری شکیل کو اچھے الفاظ میں یاد کیا گیا
۔ملک محی الدین اور چودھری اکرم انجینئر علیم خان بہجت نجمی نے بھی خطاب کیا
جدہ(بیورو رپورٹ)
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات انجینئر افتخار چودھری طویل عرصہ تک سعودی عرب میں مقیم رہے اپنے قیام کے دوران انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کی بے لوث خدمات انجام دیں۔حلقہ ء یاران وطن کی بنیاد رکھی اور ان گننت ادبی قومی تقریبات کا انعقاد کیا دوران ملازمت بے شمار پاکستانیوں اور سعودیوں کو ملازمتیں دیں۔ان کا خاصہ یہ ہے کہ بیک وقت کئی زبانوں پر عبور حاصل ہے عربی کمال کی بولتے ہیں۔وہ عمران خان کی دعوت پر سعودی عرب سے پاکستان گئے چار سال کے طویل عرسے کے بعد جدہ زائر کی حیثیت سے ؤئے ہیں اور دو ہفتوں کی قلیل مدت میں بہت سی تقریبات اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں عمران خان کا نطریہ ان اہم افراد سے شیئر کیا۔اس بار پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ وہ عرب افراد سے ملتے رہے ان کی پہلی ملاقات معروف عرب صحافی خالد امعینا سے ہوئی جس کا اہتمام سمیرہ گروپ کی چیئرمین سمیرہ عزیز جو سعودی ہیں انہوں نے کیا۔خالد المعینا عمران خان کے شیدائی ہیں اور چیئرمین عمران خان ان کے گھر متعدد بار گئے ہیں۔
انجینئرافتخار چودھری سیکرٹری اوورسیز عبداللہ ریار کے اگلے روز ہی جدہ پہنچے تھے جہاں ان کے ساتھ مکتلف گروہوں سے ملاقات بھی کی۔نجی ہوٹل میں بہت سی دعوتوں کے بعد اس روز انہوں نے اپنے ان سعودی دوستوں کو ڈنر پر بلایا جن سے وہ ملاقاتیں کرتے رہے تھے۔ا ن میں مڈل ایسٹ سیٹریٹجی کے چیئرمین جنرل انور العشقی،جنرل الجہنی،جنرل سعود الحارثی سابق سفیر سوڈان فیصل غزاوی و دیگر شامل تھے۔سمیرہ عزیز کے مینجر پی آر حسان شوربجی نے بہت سے نامور عرب لوگوں کو بھی دعوت دی تھی
اننجینئر افتخار چودھری نے اپنے طویل عربی خطاب میں سعودی حکومت خادم حرمین شریفین ملک سلمان بن عبدالعزیز،شہزادہ محمد بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاکستانیوں کو امن اور محبت سے نوکریاں کرنے کا موقع دیا ہے۔اس موقع پر انہوں یہ بھی باور کرایا پاکستان ایک عالمی طاقت ہے اور ہمار
سعودی عرب کے سات دفاعی معاہدے ہیں پاکستانی ارض پاک کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانیں دینا بھی اعزاز سمجھیں گے۔اسی قسم کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے جنرل عشقی نے کہا کہ پاکستان ہمارا وہ دوست ہے جسے ہم سے جدا نہیں کیا جا سکتا اس کی فوج بہترین ہے اور جذبہ ء جہاد کی بنیاد پر کھڑی کی گئی ہے مجھے جان کر خوشی ہوئی کہ پاکستانی فوج کی یونٹوں کا نام بھی صحابہ ء کرام کے نام پر ہے۔
تقریب کا دوسرا حصہ مشاعرہ تھا جس میں محمد حبیب الحلاوی سمیرہ عزیز نعیم بازید پوری احمد عطاء اللہ فاروقی نے اشعار پیش کئے محمد حبیب الحلاوی اشعار میں انجینئر افتخار چودھری کا آنا عہد بہار قرار
دیا۔سمیرہ کی غزل عرب حضرات کے لئے ترجمہ کر کے سنائی گئی۔جنرل عشقی نے اردو شعر سنایا انجینئر عبدالعلیم خان جو انجینئرز کمیونٹی سعودی عرب کے صدر ہیں نے علامہ اقبال کے اشعار سنا کر محفل کو گرمایا۔بحجت تنجمی نے استقبالی کلمات میں مہمان خاص انجینئر افتخار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دیس سے آ کر پردیس میں دیس کے لئے کہکشاں سجانے والے افتخارر ہمارے لئے باعث صد افتخار
ہیں۔تقریب کا آخری حصہ محفل طرب تھی عواض العویضی جو سعودی عرب کے معروف فنان ہیں انہوں نے انتہائی خوبصو رتی سے فنان عبدہ یمانی کے اشعار سنا کر سماں باندھ دیا۔شرکاء محفل میں راجہ مسکین،تنویر خان،انجم اقبال،انصرل اقبال۔ملک مصطفی،شمریز گجر چودھری ذوالفقار بھٹو گجر آف سمندری۔ملک محی الدین چودھری اکرم سمیرہ عزیز حسان شوربجی شامل تھے سمیرہ حاصل محفل رہیں پاکستانیوں نے ان کے ساتھ تصویریں بنوائیں۔یہ یاد گار تقریب رات گئے ختم ہوئی۔بلا شک اسے برسوں یاد رکھا جائے گا