اس وقت ناروے کے میڈیکل اسٹورز پرضیابطیس ٹائپ ٹو کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی دوا ء میٹ فارمین جس سے خون میں شکر کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔پچھلے سال دو لاکھ سے ذائدمریضوں کو ڈاکٹروں نے یہ دواء تجویز کی تھی۔میڈیکل ڈائیریکٹر Steinar Madsen اسٹائنر کے مطابق اس وقت کئی میڈیکل اسٹورز اس دواء کی کمی کا شکار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انہیں ہر روز کئی پریشان مریضوں کے ٹیلیفون ریسیو ہوتے ہین جو کہ اس دوا کی کمی کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔تاہم متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔
میڈیکل ایجنسی نے ڈاکٹرز کو ایک ایمرجنسی نوٹیفیکشن کے مطابق یہ دواء صرف انتہائی ضرورت کے تحت مریضوں کو کم تعداد میں تجویز کرنے کی ہدائیت دی ہے جب تک کہ صورتحال معمول پر نہ آجائے۔ایجنسی کے مطابق نارویجن فارمیسی اس دواء کو ذیادہ سے ذیادہ بناے کی کوشش کر ہا ہے تاہم اس دواء کی یہ کمی دس ستمبر تک برقرار رہے گی۔
NTB/UFN