ناروے میں آج نو اگست سے صوبائی انتخابات کا آغاز ہو چکا ہے۔تمام پارٹیوں کے امیدوار آج سے اپنی انتخابی مہم شروع کر دیں گے۔
اوسلو کے صوبے سے پاکستانی خاتون سیاستدان افشاں رفیق ہوئرے پارٹی کی جانب سے انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔
۔انکا منشور تارکین وطن کو مستقل بنیادوں پر ملازمتیں فراہم کرنا
۔اسکولوں میں تارکین وطن کے بچوں کے لیے اضافی تعلیم کو یقینی بنانا اور پرائیویٹ اسکولوں میں تعلیمی فیس ختم کروانا ہے۔
انکے خاندان کا تعلق پاکستان سے ہے اور افشاں رفیق ناروے میں موجود پاکستانی سیاستدانوں میں نمایاں مقا م رکھتی ہیں۔اپنی کمیونٹی کی آواز ایوان حکومت تک پہنچانے کے لیے پاکستانیوں کو چاہیے کہ وہ افشاں رفیق کو ووٹ دے کر انہیں کامیاب بنائیں۔
اگر آپ کو اس سلسلے میں کچھ پوچھنا ہے یا اپنی رائے دینا ہے اس کے لیے اردو فلک ڈاٹ نیٹ کا فورم حاضر ہے۔آپ افشاں رفیق سے سوالات کے لیے اردو فلک ڈاٹ نیٹ کے ان باکس میں یا فیس بک کے پیج پہ اپنا پیغام بھیجیں۔
آپ ناروے میں جہاں کہیں بھی رہتے ہیں آپ افشاں کو اپنے ووٹ میں نامزد کر سکتے ہیں۔
مززید معلومات کے یے اس ای میل پہ رابطہ کریں۔
editor@urdufalak.net
source urdufalak.net