ووال( )یوم آزادی تجدید عہد و وفا کا دن ہے۔جو ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ پاکستان اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے جو غلبہ اسلام کیلئے دنیا کے نقشے پر ابھرا۔ریاست مدینہ کی طرح پاکستان بھی نظریہ اسلام کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا۔اسلامی نظام ہی اس کا مقدر ہے۔پاکستان کی حفاظت اور کشمیر کی آزادی کیلئے ہم ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک ہے جو کشمیریوں کے جذبات سے کھیل رہا ہے۔کشمیریوں کی جدو جہد آزادی ظلم و بربریت سے دبائی نہیں جا سکتی۔انڈیا ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیگا اور کشمیر آزاد ہو گا۔عالمی برادری بھارت کے ظلم و ستم کا نوٹس لیتے ہوئے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوائے۔اس وقت پاکستان کے نڈر اور دلیر وزیر اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں اجاگر کیا ہے۔اس وقت ہماری داخلہ اور خارجہ پالیسی زبردست ہے۔ پوری قوم مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاک فوج اور حکومت کے ساتھ ہے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی،چوہدری محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ ضلعی صدر تحریک اویسیہ پاکستان ضلع نارووال، راہنما PTIعرفان عابد،علامہ پیر قاضی محمد یعقوب رضوی ڈویژنل امیر جماعت اہلسنت گوجرانوالہ، حافظ محمد ذوالفقار علی مہیس راہنما پاکستان تحریک انصاف نارووال،حافظ محمد عمران بھٹی صدر صرافہ ایسوسی ایشن نارووال،حاجی شیخ محمد ثائر صدر انجمن شہریاں نارووال،پیر سید عامر حسین شاہ گیلانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈیریانوالہ شریف، ڈاکٹر طارق اُپل جنرل سیکرٹری انجمن شہریاں نارووال اور دیگر نے تحریک اویسیہ پاکستان ضلع نارووال کے زیر اہتمام منعقدہ ڈیرہ اویسیاں کلاس گورایہ میں یوم آزادی کے موقعہ پر منعقدہ تقریب پرچم کشائی و یوم یکجہتی کشمیر سیمیناراور جامعہ اویسیہ تعلیم القرآن کلاس گورایہ میں بھارت کے یوم آزادی کے موقعہ پر یوم سیاہ مناتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے موقعہ پر ہمیں مقاصدِ آزادی کا اعادہ کرنا چاہئے۔ ہزاروں مشائخ عظام اور علمائے حق نے قائد اعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ جہدو جہد آزادی میں حصہ لیا جس کا واحد مقصدِ حصولِ پاکستان تھا۔ قوم اور حکمران جذبہئ حب الوطنی سے سرشار استحکام پاکستان کے لئے نئے عزم،نئے ولولے او رنئی امنگوں کے ساتھ عہد کریں کہ ہم مملکتِ خدا دا پاکستان کو نفاذِ نظامِ مصطفےٰ ﷺ کا گہوارہ بنائیں گے۔ استحکام پاکستان کیلئے قومی تشخص اجاگر کرنا ضروری ہے۔ علاقائی،لسانی،برادری اور فرقہ کی پہچان کو چھوڑ کر مسلمان اور پاکستانی کا تعارف کرانا ہو گا۔اسلام دین امن اور پاکستان پر امن قوم کا وطن عزیز ہے۔اس موقعہ پر قاری محمد ارشد اویسی ناظم تحریک اویسیہ پاکستان نارووال، محمد سجاد اویسی صدر مرکزی پریس کلب نارووال،چوہدری محمد الیاس اویسی،پیر خواجہ محمد معصوم انور نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ شاہ کونین رحمان پورہ نارووال،علامہ حافظ محمد عرفان اسلام اویسی صدر بزم رضائے محمد ﷺ ضلع نارووال،محمد شہزاد اویسی،محمد معارج انصاری،اور دیگر معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اختتام پرملک پاکستان میں قیام امن و استحکام اور آزادی کشمیر کیلئے خصوصی دعا۔