کشمیر پر بات کرنے والے پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کی معطلی کا معاملہ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بڑا اعلان کردیا

کشمیر پر بات کرنے والے پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کی معطلی کا معاملہ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بڑا اعلان کردیا

کشمیر پر بات کرنے والے پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کی معطلی کے معاملے پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے یہ معاملہ ٹوئٹر اور فیس بک انتظامیہ کے سامنے اٹھادیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ کشمیر کے معاملے پر بات کرنے والے اکاﺅنٹس کی معطلی کا معاملہ پاکستانی حکام نے فیس بک اور ٹوئٹر کی انتظامیہ کے سامنے اٹھادیا ہے۔

انہوں نے اکاﺅنٹس معطلی کی وجہ ان انڈین ملازمین کو قرار دیا جو سوشل میڈیا ویب سائٹس کے علاقائی دفاتر میں کام کرتے ہیں۔ جن لوگوں کے اکاﺅنٹس معطل ہوئے ہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ان تمام لوگوں سے کہا کہ وہ اپنے اکاﺅنٹ کی تفصیلات ان کے ٹویٹ کے جواب میں پوسٹ کریں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں