اولف پالمے انٹر نیشنل سینٹر سویڈن کی جانب سے جموں کشمیر کی صورت حال پر اظہار تشویش
کونسلر برکت حسین اور ڈاکٹر عارف محمود کسانہ نے بھارتی اقدامات سے پیدا سنگین صورت حال سے آگاہی دی
پالمے سینٹر کی جانب سے کشمیر کی صورت حال پر عالمی سیمینار منعقد کروانے کا عندیہ
سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) اولف پالمے انٹر نیشنل سینٹر کی جانب سے جموں کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار ہمدری اور وہاں مسلسل کرفیو اور حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش کیا گیا۔یہ بیان اولف پالمے انٹرنیشنل سینٹر کے قائمقام صدر آسکر ایرنیروٹ نے کونسلر برکت حسین اور ڈاکٹر عارف محمود کسانہ سے ادارہ کے صدر دفتر میں ملاقات کے موقع پر دیا۔ سویڈن کے ایک سابق وزیراعظم کے نام سے موسوم اولف پالمے انٹر نیشنل سینٹر، سویڈن کی سب سے بڑی این جی او ہے جوحقوق انسانی، جمہوریت اور عالمی امن کے لئے کوشاں ہے۔ اولف پالمے سینٹر کے دنیا کے کئی ممالک میں دفاتر قائم ہیں اور اس ادارہ نے جنوبی افریقہ اور فلسطین کے عوام کے حقوق اور آزادی کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ممکنہ تعاون اور بھارتی ظلم و تشدد سے سویڈش ادارہ کو آگاہ کرنے کی غرض سے کشمیری راہنماﺅں کونسلر برکت حسین اور ڈاکٹر عارف محمود کسانہ نے اولف پالمے سینٹر کے قائمقام صدر آسکر ایرنیروٹ سے تفصیلی ملاقات کی اور انہوں وہاں کے سنگین حالات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر کے تاریخی پس منظر اور موجودہ صورت حال میں سویڈن کی جانب سے ممکنہ معاونت پر بھی تبادلہ خیالات ہوا۔انہیں ریاست جموں کشمیر میں کرفیو، گرفتاریوں اور بھارتی ظلم و تشدد سے پیدا ہونے والی سنگین انسانی صورت حال سے بھی آگاہ کیا گیا۔ بھارتی جیلوں میں قید عظیم کشمیری حریت پسند راہنما یاسین ملک اور دیگر قائدین اور سیاسی کارکنوں کی طرف بھی سویڈش ادارہ کی توجہ دلائی گئی۔ انہیں عالمی اور سویڈش پریس میں شائع ہونے والی تازہ تفصیلات اور اقوام متحدہ کی جموں کشمیر پر پاس کی گئی قراردادوں کی تفصیل بھی پیش کی۔ پالمے سینٹر کے قائمقام صدر نے جموں کشمیر کی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور تمام تر تفصیلات سویڈش وزیر خارجہ مارگوت والستروم، امور خارجہ کی کمیٹی اور دیگر متعلقہ اداروں پر پہنچانے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے اس امر پر بھی اتفاق کیا کہ اولف پالمے انٹر نیشنل سینٹر کے تحت کشمیر پر عالمی سیمینار منعقد کروا جائے گا تاکہ