ناروے میں عمارت صرف دو گھنٹے میں مکمل

آجکل جہاں جدید ٹیکنالوجی کے استعما ل نے مختلف کاموں کی رفتار تیز کر دی ہے وہیں تعمیراتی شعبے میں بھی اس سے بہت فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔یہاں کسی بھی بڑے تعمیراتی پراجیکٹ کے ساتھ ایک اسٹور جس میں تین سے چار کمرے ہوتے ہیں اور جہاں تعمیرات میں استعمال ہونے والی مشیری اور میٹیریل رکھا جاتا ہے لامی بنایا جاتا ہے۔یہ اسٹور یا گودام بعض اوقات اپنے اندر مزدوروں کی رہائش اور دفتر پر بھی مشتمل ہوتا ہے۔اسی طرح کی ایک عمارت گشتہ روز ناروے کے ایک چھوٹے سے شہر آشم میں دیکھنے میں آئی جب ریڈی میڈ دو کمرے ایک کرین کی مدد سے ایک رہائشی علاقے کے پارک میں رکھے گئے۔یہ دو کمرے جن میں دروازے کھڑکیاں اور روشندان بھی تھے۔ایک چھوٹی عمارت سے ملتے جلتے تھے۔انہیں فکس کرنے میں دو گھنٹے سے بھی کم وقت لگا۔
UFN

اپنا تبصرہ لکھیں