نمائندہء خصوصی اردو فلک ڈاٹ نیٹ
ہولملیا لائیبریری میں افشاں رفیق نے خواتین کے پروگرام میں شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے اپنی پارٹی کے منشور کے بارے میں خواتین کو آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ ہوئرے پارٹی کا مینڈٹ ناروے میں سب سے ذیادہ عملی اور حقیقی ہے۔اس سلسلے میں انہوں نے اپنے اغراض و مقاصد کے بارے میں مختلف موضوعات پر معلومات بھی فراہم کی جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔
۔ناروے میں تارکین وطن کے بچوں کے لیے خصوصی تدریسی نظام جو اسلامی ترجیحات سے متصادم نہ ہو
۔انتظامی امور کی ملازمتوں میں تارکین وطن اور خواتین کی شمولیت
۔مستقل بنیادوں پر تارکین وطن کی ملازمتوں میں تعیناتی
۔تارکین وطن کے گروپ میں معمر افراد کے لیے ان کے کلچر کے مطابق خصوصی خوراک اور سہولیات کی فراہمی
۔کاروبار کرنے والی خواتین کے لیے آسان شرائط اور کم سود پر قرضوں کی فراہمی
افشاں رفیق نے حاضرین کی جانب سے کیے گئے جن سوالات کے جواباتاور معلومات کے لیے وڈیو ملاحظہ کریں۔
source Urdufalak.net