نارووال ( ) شہدائے 6ستمبر کا جذبہ قابل رشک تھا۔وطن عزیز کے تحفظ و دفاع کے لئے قربانی ہی حیاتِ جاودانی ہے۔ پاکستان اسلام کا قلعہ اور اس پر جانثاری عبادت ہے۔ 1965ء میں پاک آرمی کی قربانیاں تاریخ کا سنہرا باب ہیں۔آج بھی وطنِ عزیز کی نظریاتی،اساسی،سرحدی اور دفاعی پوزیشن کو مضبوط کرنے کے لئے اُسی جذبے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے گورنمنٹ نیشنل سیکنڈری سکول نارووال میں منعقدہ 6ستمبر یوم دفاع اور یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا تدارک جہاد سے ہی ممکن ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ پاک فوج سمیت عوام جہاد کے لئے تیار رہیں۔ شہدائے 6ستمبر کی قربانیوں کو پوری قوم سلام کرتی ہے۔ نوجوان نسل اغیار کی رسومات کو ترک کر کے جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو جائے۔ اس موقعہ پر حافظ محمد شعیب زکریا،علامہ محمد عامر سعید آسی،محمد عمر فاروق،حافظ محمد عمر امین اویسی،محمد خالد نوازاور دیگر نے بھی خطاب کیا۔