بلدیاتی انتخابات کے ابتدائی نتائج۔۔۔۔۔۔
تاہم فائنل نتائج کا عوام کو بے چینی سے انتظار ہے۔
ناروے کے حالیہ صوبائی انتخابات سال دو ہزار انیس کے سیمی فائنل انتخابی نتائج کے مطابق سرخ اور سبز سیاسی پارٹیوں کو ابھی تک انتخابی برتری حاصل ہے۔جن میں سینٹرل پارٹی،سوشلسٹ وینسترے پارٹی،اور ایم ڈی جی پارٹیز شامل ہیں۔اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ووٹروں نے مرکز میں مرکزی پارٹی اور حکومت کی بائی بازو کی پارٹیوں کو ذیادہ ووٹ دیے ہیں۔
اس کے علاوہ ماحولیاتی پارٹی گرین پارٹی بھی اس وقت آٹھ فیصد ووٹوں کے ساتھ ٹاپ لسٹ پر ہے۔پارٹی ترجمان کے مطابق اکثریتی ووٹوں کے ساتھ کامیابی کا ا حساس بہت خوشگوار ہے۔
سوشلسٹک وینسترے پارٹی نے اب تک کی گنتی کے مطابق چھ اعشاریہ چھ ووٹ جبکہ سرخ پارٹی نے چار اعشاریہ تین فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔
آربائیدر پارٹی نیے اب تک ملک بھر میں چابیس اعشاریہ چار فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔یہ پچھلے بلدیاتی انتخابات سے آٹھ اعشاریہ چھ فیصد کم ہیں۔جبکہ ہوئرے پارٹی اس وقت ملک کی سب سے ذیادہ ووٹ حاصل کرنے والی دوسری بڑی پارٹی ہے جو کہ بیس فیصدہیں۔جبکہ حکومت میں دوسری پارٹیوں کو کم ووٹ ملے ہیں۔جن میں فریمسکرت پارٹی کو سات اعشاریہ آٹھ فیصد جبکہ کرستلی فولکت پارٹی اور وینسترے کو تین اعشاریہ چارفیصدووٹ ملے ہیں۔
عوامی مہم روڈٹیکس کو انکار کی پارٹی کو دو اعشاریہ نو فیصد ووٹ ملے ہیں۔