پارٹی لیڈر تریم Trym Aafløy کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن کے ابتدائی نتائج سے مطمئن ہیں۔ صوبائی الیکشن کے ایڈوانس ووٹنگ کے نتائج کے مطابق برگن میں پارٹی نے اٹھارہ اعشاریہ چھ فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ تاہم مگل تک پارٹی ک نتائج واضع ہوع گئے جو کہ سولہ اعشاریہ ایک ہیں۔اس طرح یہ پارٹی شہر میں تیسری اکثریتی پارٹی بن گئی ہے۔
ایف این بی پارٹی نے دو برس قبل بڑھتے ہوئے روڈٹیکس کے خلاف مہم شروع کی۔جس کا مقصد سائیکلوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کا ذیادہ استعمال تھا۔اس مہم میں مقامی سرخ اورسبز پارٹیاں بھی شامل تھیں تاہم سڑکوں اور ٹرین کی پٹڑیاں بنانے کا کام سست ہو گیا۔اس وقت سڑکوں کی تعمیر کے لیے برگن شہر کی انتظامیہ کو سرخ یا مرکزی پارٹی کے ذریعے فنڈز حاصل کرنا پڑیں گے۔
ایف این بی پارٹی نے ملک بھر میں کل گیارہ کاؤنٹیز اور چارصوبوں سے انتخابات میں حصہ لیا ہے۔جبکہ ابھی تک اسے تین فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔استوانگر میں پارٹی کو نو اعشاریہ تین فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں جبکہ اوسلو میں روڈٹیکس کم کرنے کی مد میں پارٹی کو پانچ اعشاریہ نو فیصد ووٹ حاصل ہوئے۔
NTB/UFN