پاکستانی کمیونٹی کے لیے خوشخبری

شاہد جمیل نوردرے فولو کاؤنٹی سابقہ آکرش ہوس کاؤنٹی میں ڈپٹی کونسلر منتخب ہو گئے۔
ابھی ابھی اطلاع ملی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ لیڈر اور فلاحی تنظیم کے سربراہ شاہد جمیل صاحب نے صوبائی انتخابات سال دو ہزار انیس میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے نوردرے فولو کاؤنٹی میں ڈپٹی کونسلر کی سیٹ جیت لی ہے۔۔اس موقع پر اردو فلک ڈاٹ نیٹ کی ٹیم شاہد جمیل کو قارئین اور ناروے میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے مبارکباد پیش کرتی ہے۔ہم سب امید کرتے ہیں کہ شاہد جمیل کی شاندار کامیابی نہ صرف ان کے حلقے اور مقامی افراد بلکہ پاکستانی کمیونٹی کے لیے بھی خوش آئند ثابت ہو گی۔اس سلسے میں اگر قارئین ان سے اوال جواب پوچھنا چاہتے ہوں یا مبارکبار پیش کرنا چاہتے ہوں اس کے لیے اردو فلک ڈاٹ نیٹ کے صفحات حاضر ہیں۔آپ سب سے اردو فلک ڈاٹ نیٹ کی خصوصی درخواست ہے کہ اس خوشی کے موقع پر اپنے پاکستانی بھائی ڈپٹی کونسلر شاہد جمیل کی حوصلہ افزائی کریں۔
اردو فلک ڈاٹ نیٹ بہت جلد قارئین کی خدمت میں شاہد جمیل کا تفصیلی انٹر ویو قارئین کی خدمت میں پیش کرے گی۔
source:urdufalak.net

اپنا تبصرہ لکھیں