پاکستانی پس منظررکھنے والی نارویجن سیاستدان افشاں رفیق کی شاندار کامیابی
خصوصی نامہ نگار اردو فلک ٹیم
ناروے کی پہلی مسلمان اور پاکستانی نارویجن پارلیمنٹ ممبر افشاں رفیق نے اوسلو سے صوبائی ا لیکشن کی سیٹ جیت لی ہے۔یاد رہے کہ افشاں نپچھلے کئی برسوں سے ناروے کے سیاسی منظر سے غائب تھیں۔جبکہ ان کی غیرموجودگی میں کوئی دوسری سیاستدان نہ تو ان جیسی مقبولیت حاصل کر سکی اور نہ ہی عوام کے دلوں میں جگہ حاصل کر سکی۔لہٰذا انکی واپسی سے تارکین وطن اور بالخصوص پاکستانی کمیونٹی پھر سے پرامید ہو گئی ہے اور شاندار کامیابی نے ان کے قدم چومے۔جبکہ ماہ اکتوبر سے افشاں اپنی سیٹ سنبھال لیں گی۔اوسلو میں آٹھ ہزار سے ذائدووٹ حاصل کر کے انہوں نے شاندار مارجن کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔
افشاں رفیق صاحبہ نے ایک گفتگو میں بتایا کہ وہ اپنی کامیابی سے نہ صرف بہت مسرور ہیں بلکہ بہت پر ا مید اور پر عزم بھی ہیں کہ وہ اس مرتبہ اپنے تمام منصوبوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے نارویجن عوام کی امنگوں پر پوری اتریں گی۔
اردو فلک ٹیم بھی افشاں رفیق کو صوبائی اسمبلی کی سیٹ جیتنے پر بھرپور مبارکباد پیش کرتی ہے اور اس مبارک موقع پر بہت جلد قارئین کے لیے انکا تازہ انٹر ویو پیش کیا جائے گا۔