ناروے کے شہر Flekkebyen i Rjukan فلیکے بیّن میں ایک النور نامی مسجد میں فنڈز کی مد میں ایک لاکھ اکانوے ہزارکراؤن کی خطیر رقم وصول کی جا چکی ہے۔جب مقامی اخبارکے نمائندے نے دئے گئے ایڈرس پر فون پہ رابطہ کیا ایک غیر مسلم شخص نے فون اٹینڈ کیا۔اس نے مسجد کے بارے میں لا علمی کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ اس گھر میں ایک کرایہ دار کی حیثیت سے رہتا ہے۔ awlaw Olav جبکہ مالک مکان اولاو Fjellerudنے بتایا کہ اس نے کچھ عرصہ پہلے یہ مکان محکمہء روزگار کو کرائے پر دیا تھا۔جسکا کرائے کا کنٹریکٹ سن دو ہزار سولہ میں ختم ہو گیا تھا۔
مزیدتفصیلات کے مطابق فلیکے بین میں واقع النور نامی مسجد کے نام پر فنڈز وصول کرنے والا شخص اوسلو میں ٹیکسی چلاتا ہے۔
NTB/UFN