بلجیم کا F-16 طیارہ فرانس میں گر کر تباہ

بلجیم کا F-16 طیارہ فرانس میں گر کر تباہ

بلجیم کا ایف 16طیارہ انجن میں فنی خرابی کے سبب مغربی فرانس کے شہر لورینٹ میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک گھر تباہ ہو گیا۔بلجیم وزارت دفاع کے مطابق جمعرات کو طیارے کے انجن میں فنی خرابی کے سبب حادثہ پیش آیا۔فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ پائلٹ طیارے سے بروقت نکلنے میں کامیاب ہو گئے لیکن ان میں سے ایک کا پیراشوٹ ایک بجلی کے ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن لائنوں میں پھنس گیا۔ریسکیو ورکرز نے 2 گھنٹے کی محنت کے بعد انہیں زندہ بچا لیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں