وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ ٹرمپ سپر پاور کے صدر ہیں اوربطور دنیا کے ایک طاقتور ملک کا سربراہ ہونے کے ان کی ذمہ دار ی بھی زیادہ ہے،امریکہ کو کشمیر کے مسئلہ پر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے،افغانستان میں استحکام خطے کی ضرورت ہے ۔
نیویارک میں ٹرمپ سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں افغان مسئلے پر بات کرناچاہتا ہوں ، یہ مسئلہ ہمارے لئے بہت اہم ہے ، افغانستان میں استحکام خطے کی ضرورت ہے ۔پاکستان کا استحکام ، افغانستان کے استحکام سے وابستہ ہے ۔
انہوں نے کہا میں صدر ٹرمپ سے بہت سی توقعات رکھتاہوں کیونکہ ٹرمپ سپر پاور کے صدر ہیں اوربطور دنیا کہ ایک طاقتور ملک کے سربراہ ہونے کی وجہ سے ان کی ذمہ دار ی بھی زیادہ ہے ۔پاکستان کوبے شمار چیلنجز کا سامناہے ۔امریکہ کو کشمیر کے مسئلہ پر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ 80لاکھ کشمیری 50روز سے گھروں میں محصور ہیں ، اگر وہاں مداخلت نہ کی گئی تو حالات مزید خراب ہونگے ۔