مکھن لگانے والی چھری سے دیوار میں سوراخ کرنے والا مفرورملزم گرفتار

سن دو ہزار تیرہ میں البانیہ کا ایک قیدی جو کہ مکھن لگانے والی چھری سے دیوار میں سوراخ کر کے جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ نارویجن اخبار داگ بلادے کے مطابق مجرم کو اوسلو ڈسٹرکٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔جہاں سے اسے ریمانڈ پہ بھیج دیا گیا ہے۔
مجرم کو جرمنی میں گرفتار کیا گیا تھا اور سوموار کے روز ناروے میں منتقل کیا گیا تھا۔ملزم کے وکیل نے اس بارے میں کچھ بتانے سے انکار کیا ہے کہ انتیس سالہ ملززم فرار ہونے کے بعد چھ برس تک کیا کرتا رہا۔ملزم کو پولیس نے ڈرگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں