مشرقی آگدر کے ڈسٹرکٹ میں ایک سترہ سالہ طالبعلم نے چھٹی لینے کے لیے ایک میڈیکل سرٹیفکیٹ پر ڈاکٹر کے جعلی دستخط کیے۔تفصیلات کے مطابق ایک سترہ سالہ طالبعلم صوبہ آگدر میں تین ماہ تک اسکول سے غیر حاضررہا۔ اس نے درخواست کے ساتھ ایک مقامی ڈاکٹر کا میڈیکل سرٹیفکیٹ منسلک کیا۔جس پر اسکے دستخطوں کی نقل کی گئی تھی۔اسکول کے اساتذہ کے شک پر دستخط چیک کیے گئے جو کہ نقلی نکلے۔
مقامی اخبار کے مطابق طالبعلم کی عمر اٹھارہ سال سے کم ہونے کی وجہ سے اسے جعلسازی کی سزاء میں جیل نہیں بھیجا گیا۔بلکہ اسے جعلسازی اور جھوٹی درخواست دینے کے جرم میں ایک سو گھنٹے کی مفت مشقت کرنے کی سزاء سنائی گئی۔
NTB/UFN