ناروے میں مسلم چلڈرن ویلفئیر ادارے کے قیام کی تجویز

اسلامی کونسل نے ناروے میں رہنے والے تارکین وطن اور مسلمان بچوں کی اخلاقی مذہبی اور روائتی اقدارو حقوق کے تحفظ کے لیے مسلم چائلڈ ویلفئیر ادارے کے قیام کی تجویز کی سفارش کی ہے۔مسلم کونسل کے سربراہ عابدی کا کہنا ہے کہ نارویجن معاشرے میں رہنے والے بچوں کے والدین انکی تربیت کے حوالے سے عدم تحفظ کا شکار رہتے ہیں۔انہیں اپنی اقدار کے مطابق پروان چڑھانے اور معاشرے کا فعال فرد بنانے کے لیے اس ادارے کا قیام ضروری ہے۔
وزارت اطفال اور خاندانی امور نے ایک چائلڈ ویلفئیر ایکٹ کی سفارشات مرتب کی ہے جس کے مطابق بچوں کے حقوق پر بھی غور کیا جائے گا۔جبکہ اسلامی کونسل آئی آر این کے مطابق بچوں کی ویلفئیر میں لفظ غور بہت غیر واضع اور کمزور ہے۔اس لیے ناروے میں تینتیس تنظیموں کی نمائندگی کنے والی تنظیم نے ایک اپنے مسلم چائلڈ ویلفئر ادارے کے قیام کی تجویز پیش کی ہے۔
مسلم تنظیم کے سربراہ عابدی رحمانی نے کہا ہے کہ یہاں بچوں کی تنظیموں کا بڑا مسلہء یہ ہے کہ انہیں نارویجن ماحول سے نا واقفیت کی بناء پر عدم اعتماد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مسلم چائلڈویلفئیر ادارے کے قیام سے والدین میں یہ اعتماد پیدا ہو گا کہ انکے بچوں کی تربیت انکے اپنے مذہب اور ترجیحات کے مطابق ہو رہی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ مسلم چائلڈ ویلفئیر کا ادارہ بھی باقی چائلڈ ویلفئیر اداروں جیسا ہی ہو گا لیکن فرق صرف اسٹاف کا ہو گا جو کہ مسلم اقدار کا خیال رکھے گا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں