تھرومسو میں خواتین پر چھری سے حملے
تھرومسو شہر میں دو افراد نے دو امریکی خواتین پر چھری سے حملہ کر کے زخمی کر دیا۔ایک خاتون کی عمر بیس سال جبکہ دوسری کی عمر چالیس برس ہے۔تفصیلات کے مطابق تھرومسو شہر کی پولیس کو جمعہ کی رات چاقو زنی کی اطلاع ملی۔واردات میں بیس سالہ عورت کے بازو پر چاقو کی وجہ سے گہرا کٹ لگ گیا ہے جبکہ چالیس سالہ عورت کی گردن پر چاقو کی وجہ سے خراشیں آئی ہیں۔حملہ آور نے چالیس سالہ امریکی عورت کو چاقو سے مار نے کی دھمکی دی تھی۔
NTB/UFN