ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت 300 روپے تک پہنچ گئی لیکن وہ جگہ جہاں یہ صرف 17 روپے کلو مل رہے ہیں

ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت 300 روپے تک پہنچ گئی لیکن وہ جگہ جہاں یہ صرف 17 روپے کلو مل رہے ہیں

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ ڈالر سے دوگنا مہنگے ہوجانے والے ٹماٹرکی قیمت سے لاعلم نکلے۔

حکومت کی معاشی ٹیم کی پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے ٹماٹر کی قیمتوں کا معاملہ اٹھایا تو مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ کراچی میں ٹماٹر 17 روپے فی کلو ہیں، جس نے خریدنے ہیں وہ سبزی منڈی کراچی سے خرید لے۔

خیال رہے کہ اس وقت ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت کو پر لگے ہوئے ہیں اور یہ مختلف شہروں میں 250 سے 300 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔ اسی طرح مارکیٹ میں دیگر سبزیاں بھی انتہائی مہنگی ہوچکی ہیں۔ ادرک 400 روپے، پیاز 80 روپے، مٹر 140 اور بھنڈی 150 روپے کلو تک میں فروخت کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں