بورگارٹنگ ڈسٹرکٹ کورٹ نے ایک اکتیس سالہ شخص کو عراق کی جنگی سرگرمیوں میں ملوث تنظیموں کو اسلح اور امداد فراہم کرنے کے الزام میں آٹھ برس قید کی سزا سنائی ہے۔اس شخص نے کورٹ میں سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی جو کے سزا کے خلاف تھی جو کہ چھ برس قید تھی۔دہشتگرد نے اسلامک پارٹی ٹی آئی پی TIP) (اور آئی ایس (IS) کی مدد کی تھی۔اسلامک پارٹی کا تعلق چائینز صوبے زنگ سے ہے جو کہ صوبہ میں علیحدگی پسند تحریک چلا رہی ہے۔دسٹرکٹ کورٹ نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم ٹی آئی پی القائدہ کی ذیلی تنظیم ہے۔تنظیم کے مطابق یہ شخص سن دو ہزار چودہ میں دہشت گرد تنظیم کا چار ماہ کے لیے ممبر رہا تھا۔
کورٹ کے سات میں سے چھ ججز اس بات پر متفق تھے کہ یہ دہہشت گرد تنظیم کو اصلحہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ خندقیں کھودنے میں مدد دینے میں بھی ملوث تھا۔کورٹ نے ایک پریس ریلیز میں لکھا ہے کہ اس شخص کی سزاء اس کے اپنے اقبالی بیان سننے کے بعد دی گئی ہیکہ اس نے شام میں کیا کیا۔