سویڈن سے ڈاکٹر عارف کسانہ کا ایوان اقبال لاہور کا دورہ

سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) ممتاز صحافی، محقق، مصنف، کالم نگار، سٹاک ہوم اسٹڈی سرکل اور اقبال اکادمی سکینڈے نیویا سویڈن کے منتظم جناب عارف محمود کسانہ نے اقبال اکادمی پاکستان کے دفتر ایوان اقبال لاہور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اجلاس میں ان کی ملاقات جناب محد نعمان چشتی، جناب ہارون اکرم گل اور جناب فہیم ارشد سے ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، اقبال اکادمی سکینڈے نیویا کی تنظیم نو اور دیگر امور زیر بحث آئے۔ اقبال اکادمی لاہور اور سکینڈے نیویا میں باہمی تعاون کو بڑھانے پر غور کیا گیا۔ اقبال اکیڈمی اسکینڈے نیویا کو فعال بنانے کی ذمہ داری عارف محمود کسانہ کے سپرد کرتے ہوئے انہیں اس کا منتظم مقرر کیا گیا۔ اس موقعہ پر جناب عارف محمود کسانہ صاحب کو اقبال اکادمی کی کتب کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں