بالی ووڈ کی وہ اداکارہ جو باکس آفس پر 165 کروڑکی فلم دے کر نشے کی لت میں پڑ گئی

بالی ووڈ کی وہ اداکارہ جو باکس آفس پر 165 کروڑکی فلم دے کر نشے کی لت میں پڑ گئی بالی ووڈ اداکارہ لورین گوٹلیب نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 2015 میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم اے بی سی ڈی 2 کی ریلیز کے بعد نشے کی لت میں پڑ گئی تھیں۔

31 سالہ لورین گوٹلیب نے ممبئی مرر کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ کہیں تاریکیوں میں غائب ہوگئی تھیں اور اندر سے مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ گئی تھیں، ’ 8 مہینے تک میں سوشل میڈیا پر مسکراتے چہرے والی تصویریں لگاتی رہی لیکن اندر سے بہت زیادہ پریشان تھی۔‘

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں مایوسی نے گھیر لیا تھا جس کا علاج انہوں نے شراب اور نشے میں ڈھونڈا اور ہر وہ کام کیا جس سے کچھ سکون مل سکتا تھا۔ ’اس عرصے کے دوران میں خود کو وکٹم ماننے لگی تھی، میں 8 مہینے تک ڈرگز لیتی رہی اور پھر مجھے اس میں سے نکلنے میں بہت ٹائم لگا۔‘

خیال رہے کہ لورین گوٹلیب نے بالی ووڈ میں بطور ڈانسر اور اداکارہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، انہوں نے 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم اے بی سی ڈی میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ 2015 میں وہ اے بی سی ڈی 2 میں ورون دھون اور شردھا کپور کے ساتھ معاون اداکارہ کے طور پر سامنے آئی تھیں، اس فلم نے باکس آفس پر 165 کروڑ روپے سے زائد کمائے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں