نارویجن خبر رساں ایجنسی این آر کے کے مطابق رونالڈ آمنڈسن نامی بحری جہاز کے دو سو مسافروں کا سامان چلی میں چوری ہو گیا۔تفصیلات کے مطابقانٹرکٹکا جانے ولا مذکورہ بالا بحری جہاز چلی کے شہر پوٹن میں لنگر انداز ہوا۔جہاں یہ چوری کی واردات ہوئی۔یہ جہاز انٹارکٹیکا سامان لے کر جا رہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق یہ واردات اس وقت ہوئی جب ایک ٹرک دو سو مسافروں کا سامان لوڈ کر کے سانٹیگو کے ہوٹل میں لے ا رہا تھا۔اس ٹرک کو چوروں نے لوٹ لیا۔بعد میں وہ ٹرک بغیر سامان کے جس میں دو سو سوٹ کیس اور سفری بیگس شامل تھے۔
یہ ٹرک سامان لانے لے جانے والی مقامی کمپنی کی ملکیت ہے۔کمپنی کے مینیجر نے کہا کہ وہ کافی عرصہ سے یہ کام کر رہے ہیں لیکن انہیں آج تک اس طرح کا تجربہ نہیں ہوا۔
ترجمان کے مطابق اس واردات میں کوئی مسافر اور کمپنی کا کرکن ملوث نہیں۔کمپنی واردات کی تفتیش میں پولیس سے تعاون کر رہی ہے۔